غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کرنے پر سعودی عرب کا اظہار افسوس

image

ریاض ۔21فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے غزہ پٹی اور گرد ونواح میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرار داد کے مسودے کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ الجزائر کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ پٹی پرفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پرزوردیا گیا کہ سلامتی کونسل میں پہلے سے زیادہ اصلاحات کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر حقیقی معنوں میں امن وسلامتی کے قیام کی راہ ہموارہو سکے جس کے لیے دہراہ معیار ختم کرنا ہوگا۔

مملکت نے غزہ پٹی اور اس کے گرد ونواح میں بگڑتے ہوئے حالات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی عسکری کارروائیوں میں اضافے سے بھی خبردار کیا جس کے باعث مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہورہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.