امریکہ کا غزہ کیلئے امداد کا اعلان

image

واشنگٹن: امریکہ نے غزہ کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کا ادارہ یو ایس ایڈ اس امداد کو عالمی پروگرام برائے خوراک اور دوسرے غیر حکومتی اداروں کے توسط سے خرچ کرے گا۔ امریکی امداد کو غزہ میں جان جوکھوں پر ڈال کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنوں کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے کہا کہ غزہ میں گولہ باری اور گولیوں سے بچتے ہوئے امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچانے والے امدادی کارکنان کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس امدادی رقم سے امدادی کارکنان کے تحفظ کا بندوبست کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے پیٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی

واضح رہے کہ امریکہ کی اس امدادی رقم کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حماس کی مدد کرنے کا الزام عائد کر کے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے “اونرا” پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک امریکہ نے فلسطینیوں کے لیے مجموعی طور پر 180 ملین ڈالر کی امدادی رقم بھیجی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.