پاکستان کو معاشی صورتحال پر توجہ دینا ہو گی، امریکہ

image

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال پر توجہ دینا ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی معیشت کی طویل مدتی صحت اس کے استحکام کے لیے اہم ہے اور پاکستان کی نئی حکومت کو فوری طور پر معاشی صورتحال کو ترجیح دینا ہو گی۔

انہوں نے قرضوں اور بین الاقوامی فنانسنگ کے شیطانی چکر سے آزادی کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر پرائمری انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو فوری معاشی صورتحال پر توجہ دینا ہو گی۔ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ میکرو اکنامک ریفارمز کے لیے کام جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کئی ماہ کی پالیسیاں پاکستانیوں کے لیے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.