سعودی عرب ، رمضان المبارک میں مساجد کے اندر افطار پر پابندی

image
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کر گئی دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانیہ: اوپن افطار جس میں غیر مسلم شہریوں نے بھی شرکت کی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے مساجد میں افطار پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہو کر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔

وزارت اسلامی امور نے مساجد کے ملازمین کے لیے ماہ رمضان کے دوران کام سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ امام اور مؤذن کو افطار کی دعوتوں کے لیے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

رمضان المبارک ، سعودی عرب نے پاکستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیدیا

امام اور مؤذن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے اندر ان دعوتوں کے انعقاد کی نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی سے متعلق معاملات پر بھی نظر رکھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.