جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں عید شاپنگ کا آغاز

image

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کے تجارتی مراکز اور رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی خریداری کے ساتھ ساتھ ملبوسات اور جوتوں کی دکانوں پر معمول سے زیادہ رش بڑھنے لگا،

مختلف برانڈز نے آف سیزن اور اپ سیزن رعایتی پیشکش کر کے خریداروں کو راغب کرنا شروع کر دیا۔ رمضان سستے بازاروں کے علاوہ مارکیٹوں میں پھلوں کی دکانوں اور ٹھیوں، یوٹیلیٹی سٹورز اور عام جنرل سٹورز پر روزے دار سحری و افطاری کے سامان کی خرید و فروخت مین مصروف دکھائی دیتے ہیں جبکہ شام عید کی خریداری بھی ساتھ ساتھ کی جا رہی ہے۔

دکانداروں نے عید کی آمد کے پیش نظر اور خریداروں کو راغب کرنے کے لئے اپنی دکانوں کو برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جبکہ مارکیت کے برآمدوں اور فٹ پاتھ بھی عید سٹالوں سے سجا دیئے گئے ہیں۔ تجارتی مراکز میں پکوڑے ، سموسے، جلیبی کی دکانوں پر بھی افطار سے قبل خاصا رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مختلف برانڈز کی جانب سے بھ پیشکشیں لگا رکھی ہیں۔ ایک ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ شام کے وقت معروف بازاروں اور شاپنگ مالز کی طرف جانے والی سڑکیں پہلے ہی جام ہیں۔

ایک ریستوراں میں کام کرنے والے ایک ملازم نے بتایا کہ زیادہ تر ہوٹل اور ریستوراں سحری اور افطاری کے بعد کھلتے ہیں اس لئے ایڈوانس ٹیبل بکنگ کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ ریستورانوں میں دوستوں اور اہل خانہ کے لئے افطار اور سحری کا انتظام کرنے کا ایک الگ ہی مزہ ہوتا ہے ان ہوٹلوں اور ریستورانوں میں بھی بڑی تعداد مین گہما گہمی دکھائی دیتی ہے ۔ نوجوانوں اور بعض شہری تنظیموں نے اہم شاہراہوں پر اکا دکا مقامات پر سحری اور افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.