نمل کا 23 واں کانووکیشن ، 849 طلباء کوڈگریاں ،47 کو گولڈ میڈلز دیئے گئے

image

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کا 23 واں کانووکیشن بدھ کو جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد مہمان خصوصی تھے۔ کانووکیشن میں 849 طلباء کوڈگریاں جبکہ 47 کو گولڈ میڈلز دیئے گئے۔ کانووکیشن میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی، پرو ریکٹرز، ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور طلباء کی بڑی تعداد نے والدین کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار نے مختلف شعبوں میں کامیابی سے ڈگریاں مکمل کرنے پر طلبا، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔

انہوں نے یونیورسٹی کی نصابی تعلیم کے علاوہ طلباء کی اخلاقی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا اخلاقی اور فکری فرض ہے کہ صلاحیتوں کو اپنے مادر وطن کی ترقی اور اپنے ہم وطنوں کی خوشحالی کے لئے استعمال کریں۔مہمان خصوصی نے کہا کہ نمل تعلیمی اداروں کی فہرست میں اہم مقام رکھتا ہے اور نمل کے پاس وہ تمام وسائل موجود ہیں جن کی بدولت آپ ملک و ملت کے لئے بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور تعلیم کے مختلف شعبوں میں نمل کی کامیابیوں اور خدمات پر روشنی ڈالی۔

ریکٹر نمل نے گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کے محافظ ہیں، آپ کو ملکی ترقی اور تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتوں اور بصیرت کو بروئے کار لانے کا عظیم کام سونپا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگے کا سفر لامحدود امکانات، چیلنجز پر قابو پانے اور خوابوں کی تعبیر سے بھرا ہوا ہے،آپ یہاں سے چلنے کے لئے جن راستوں کا انتخاب کرتے ہیں وہ نہ صرف آپ کی اپنی تقدیر کا تعین کریں گے بلکہ وہ ہمارےملک کی ترقی کے لئے بھی اہم کردارادا کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.