تپ دق پاکستان میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

image

کراچی۔23مئی (اے پی پی):پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی بی کو اہم چیلنج قرار دیتے ہوئے صوبہ سندھ میں ٹی بی کے مرض سے نمٹنے کیلئے امریکا اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے پروگرام کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ جمعرات کو امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی بی کے مرض سے نمٹنے کیلئے امریکا اورحکومت سندھ کے اشتراک سے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سفیر نے امریکا اور سندھ حکومت کے درمیان مضبوط شراکتداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تپ دق نہ صرف پاکستان میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ ایسی بیماری ہے، جو کئی زندگیوں اور ذریعہ معاش کو برباد کردیتی ہے۔

امریکی سفیر نے دورہ کراچی کے موقع پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ تپ دق کی بیماری سے نمٹنے کیلئے مشترکہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ یہ مرض پاکستان میں صحت عامہ کے اہم چلیجنز میں سے ایک ہے۔ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی مالی اعانت سے تپ دق سے نمٹنے کیلئے نیا پانچ سالا پروگرام شروع کیا گیا ہے، اس پروگرام کیلئے 90 لاکھ ڈالرز فراہم کیے گئے ہیں ۔اس مشترکہ اقدام کا مقصد پاکستان میں تپ دق سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ماہرانہ رہنمائی اور وسائل فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام متاثرہ طبقات و افراد کے ہمراہ براہ راست سرگرمیوں کے ذریعے مطلوبہ ضروریات پوری کرنے کیلئے حل فراہم کرے گا۔ ٹی بی۔ ایل او این پروگرام کے ذریعے سندھ میں ٹی بی کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ٹی بی میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگی۔ دنیا میں ٹی بی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے تاہم یہ بات باعث فخر ہے کہ 90 لاکھ ڈالرز کی مالیت کے پروگرام کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ہم اس میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ یہ پروگرام نہ صرف ٹی بی کے خاتمے کیلئے ماہرانہ رہنمائی اور وسائل فراہم کرے گا بلکہ سندھ کی عوام کے ساتھ ہماری مستقبل وابسطگی کی واضح مثال ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے امریکی حکومت کی تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے صوبے میں صحت کی خدمات بڑھانے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر صحت سندھ نے امریکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبے میں مشترکہ کاوشوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں سندھ کے عوام کی زندگیوں میں مثبت بدلائو لائیں گی۔ تپ دق یا ٹی بی قابل علاج اور قابل انسداد ہونے کے باوجود دنیا میں سب سے مہلک اور متعدی بیماری ہے۔ سالانہ ایک کروڑ 6 لاکھ افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ 13 لاکھ افراد اس بیماری کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.