شمالی کوریا نے کچرے کے تھیلے غباروں کے ذریعے جنوبی کوریا میں گرا دیے

image

شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں گرا دیے، سڑکوں پر کوڑا بکھرا دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے۔

جنوبی کوریا کے حکام نے لوگوں کو سڑک پر بکھرے کچرے سے دور رہنے کی ہدایت کردی، متاثرہ مقامات پر فوج اور کیمیائی، بائیولوجیکل تفتیشی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔

اس اقدام پر جنوبی کوریا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا یہ اقدام عالمی قانون کی خلاف ورزی اور شہریوں کی سلامتی کو شدید خطرے کا سبب ہے، شمالی کوریا ایسی غیرانسانی اور گری ہوئی حرکتیں کرنا بند کرے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اقدام جنوبی کوریا کی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا، جنوبی کوریا اکثر غباروں، ڈرونز کے ذریعے پروپیگنڈا پمفلٹ، کھانے، ادویات شمالی کوریا میں بھیجتا رہتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.