پاکستانی شہری لندن کی سب سے بڑی کونسل کے ڈپٹی مئیر منتخب

image

لاہور کے نواحی علاقے کماہاں سے تعلق رکھنے والے ملک شکیل اکرم لندن کی سب سے بڑی کونسل ہونسلو کے بلامقابلہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے۔

مغربی لندن کی ہونسلو بارو میں مئیر اور ڈپٹئ مئیر آف ہونسلو بارو کے انتخابات کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خاتون مئیر کیرن سمتھ اور ڈپٹی مئیر آف ہونسلو ملک شکیل اکرم کو منتخب کیا گیا۔

تقریب میں شریک سابق ممبر آف پارلیمنٹ روتھ کیڈبری اور سابق ممبر آف پارلیمنٹ سیما ملہوترہ نے کہا کہ میئر کیرن سمتھ اور ڈپٹی مئیر ملک شکیل احمد بہترین انتخاب ہیں، ہمارا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔تقریب میں شریک تمام کونسلرز اور کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کی جانب سے بھی خاتون مئیر کیرن سمتھ اور ڈپٹی میئر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر سابق میئر آف ہونسلو افضال کیانی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، نو منتخب مئیر آف ہونسلو کیرن سمتھ نے سابق میئر افضال کیانی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

 ڈپٹی میئر ملک شکیل اکرم نے اس عہدے کو پاکستان کے لیے قابل فخر اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہونسلو کمیونٹی کی فلاح کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ ملک شکیل اکرم نے بلاتفریق کونسل کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ہونسلو کونسل کی سالانہ انتخابی تقریب کے اختتامی مرحلے میں نئی منتخب ہونے والی مئیر آف ہونسلو کیرن سمتھ نے کونسلرز سے خطاب کیا اور ترقیاتی کاموں سے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.