اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کے اضافہ سے 206,790 روپے سے بڑھ کر 207,219 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189,558 روپے سے بڑھ کر 189,950 روپے ہوگئی۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی قولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,335 ڈالر سے بڑھ کر 2,342 ڈالر ہو گئی۔