گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

image

حکومت استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جس سے پاکستان میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھ کر100 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جبکہ 1800 سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.