کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 3.2ریکارڈ

image

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کےجھٹکے6بجکر36منٹ پرمحسوس کیےگئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی ،زلزلےکامرکز 15کلو میٹر شمال مشرق تھا،گہرائی22کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

دوسری جانب جاپان کے صوبے اشیکاوا کے جزیرہ نما نوٹو میں5.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث 3مکانات تباہ ہو گئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اے ایف پی نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے)کے حوالے سے کہا ہے کہ پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ہے۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان

جے ایم اےنے کہا کہ یہ علاقہ3سال سے زیادہ عرصے سے زلزلہ کے لحاظ سے سرگرم ہے،یہ مستقبل قریب تک جاری رہنے کی امید ہے لہذا شہری احتیاط کرتے رہیں۔

ایجنسی نے خاص طور پر بارش یا مزید زلزلوں کے بعد خطے میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانوں کے گرنے سے بھی خبردار کیا۔

اپیلیں منظور،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی سائفرکیس میں بری

جاپان کے نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی نے کہا کہ زلزلے کے باعث بحیرہ جاپان کے ساحل پر واقع خطے میں کاشی وازاکی-کاریوا یا شیکا جوہری پلانٹس میں کوئی غیر معمولی صورتھال دیکھنے میں نہیں آئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.