سرکاری وسائل سے افسر کا پوراخاندان یورپ منتقل، پناہ کی درخواست

image

اسلام آباد: وزارت خارجہ نےسرکاری افسر کی بیرون ملک پناہ لینے کے معاملے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کیخلاف سخت ایکشن کی درخواست کردی۔ 

سرکاری ذرائع نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متعلقہ محکمےکے سربراہ کو خط لکھاجس میں افسرکیخلاف سخت کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں

وزیرخارجہ نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو اس واقعہ کی تصدیق کی ہے، سرکاری افسرنے وزارت خارجہ کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے اپنے تمام خاندان کو یورپ شفٹ کیا تھا، سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری افسرکے خاندان نے یورپ پہنچ کر پناہ کی درخواست کی تھی۔

پناہ کی درخواست کرنے والا سرکاری افسر پاکستان کےاہم ادارے میں سئینر پوزیشن پر کام کررہاہے، افسر نے مبینہ طور پر اپنےآفس اور وزارت خارجہ کے حکام کو اپنے ذاتی مقصد کیلیے استعمال کیا اور اپنے پورے خاندان کو یورپ لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔

وزیرخارجہ کو یورپ دورے پرمتعلقہ سرکاری افسرکے بارے میں بتایا گیا تھا، اسطرح کے افسران ملک کیلیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ میں نے متعلقہ ادارے کو اس افر کیخلاف کاروائی کیلیے خط لکھا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد جیل سے باہر ہونگے،بیرسٹر گوہر

وزیرخارجہ کی ہم نیوز کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے افسر کے اس عمل کا نوٹس لیا ہے، وزیر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ افسر کی بیوی، بچوں اور فیملی ممبران نے سرکاری وسائل سے یورپ کے ویزے لیے اور وہاں پناہ کیلیے درخواست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.