آٹا،چینی، گھی،دالوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے نرخ مزید کم ہوں گے، مریم نواز

image

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ن لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے  ملاقات کی ۔

اراکین اسمبلی نے عوامی فلاحی پراجیکٹس کے آغاز پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا ،مہنگائی میں بتدریج کمی کیلئے کاوشوں کا سراہا۔

مہنگائی کی شرح گرنے کا رجحان جاری، مئی میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازکا کہنا تھا صحت، تعلیم سمیت ہر سیکٹر اولین ترجیح میں شامل ہے،اسپیشل افراد کیلئے پہلی بارسوشل ویلفیئر کو فعال کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔

پنجاب کے تمام 2800 بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ جلد مکمل کر لی جائے گی،آٹا،چینی، گھی،دالوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے نرخ مزید کم ہوں گے۔

استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صوبے کے عوام کو مزید ریلیف ملے گا،پنجاب کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس کا جلدآغاز کر دیا جائے گا،8ارب روپے کی لاگت سے انسداد اسموگ پروگرام شروع کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.