ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو جلد روزگار فراہم کریں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا

image

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو جلد روزگار فراہم کریں گے، رواں سال صوبے بھر میں جلد سولر منصوبہ شروع کردیاجائےگا، سولر منصوبے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔

علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ وفاق ہمیں پیسے دینے کے لیے تیار نہیں، ہماری تیاری مکمل تھی اس لیے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کیا، عوامی بجٹ پیش کیا ہے،جس سے صوبے کو فائدہ ہوگا۔

سرکاری وسائل سے افسر کا پوراخاندان یورپ منتقل، پناہ کی درخواست

انہوں نے کہا سب چیزیں مہنگی ہورہی ہیں، پیسہ کہاں جارہا ہے ، یہ ہم وفاق سے پوچھیں گے، جب صوبے کے حق کے بارے میں پوچھتے ہیں تو کہتے ہیں، ان کا رویہ ٹھیک نہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو دوبارہ مسلط کیاگیاہے،اگر صوبوں کے پاس پیسہ نہیں ہوگا تو امن وامان کیسے قائم ہوگا ۔ ہمارا حقوق پر ڈاکہ مارا گیا تو پھر کس اور طرف مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پر ایک لاکھ سےزائد آپریشن ہوچکے ہیں، صحت کارڈ کے لیے مزید 35ارب روپے رکھے ہوئے ہیں،ہم ہیلتھ کارڈ کو بڑھا کر 20 لاکھ روپے تک لے کر جائیں گے۔

ہم چاہتےہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ کو بڑھایاجائے،لیکن ہم سنا ہے کہ وفاق اعلیٰ تعلیم کیلئے رکھے گئے بجٹ میں کٹوتی کررہاہے۔ اگر آپ نے گھر ہی جانے کا پروگرام بنالیا تو خود ہی چلےجائیں ، اس سے پہلے کہ ہم بھیجیں ۔

ڈالر کے بعد دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں

وزیراعلی نے شمسی توانائی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو جلد روزگار فراہم کریں گے، رواں سال صوبے بھر میں جلد سولر منصوبہ شروع کردیاجائےگا، سولر منصوبے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شمسی توانائی کی طرف جائیں گے پہلے مرحلے میں سرکاری اداروں، دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔ خیبرپختونخوا کی عوام کو مفت سولرپینلز دیں گے عوام ٹیکس اس لئے دیتی ہے کہ انہیں سہولتیں ملیں، حکمران عوام کے پیسے پر عیاشی بند کریں، بہت جلدایندھن کی مد میں 20 فیصد کٹوتی کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.