سائفر کیس کے فیصلے پر حیرانگی ہوئی ، عطا تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سائفر پر ایک بیانیہ گھڑا گیا اور کہا گیا اس پر کھیلنا ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سائفر کو لہرایا گیا جس سے پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ ہوا۔سائفر پر بیانیہ بنایا گیا جس پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو نقصان ہوا۔

پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا ،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا

سائفر کا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا ،اس فیصلے کے بعد کوئی بھی کچھ کہے گا تو آفیشل سیکریٹ ایکٹ نہیں لگے گا ،فیصلے پر حیرانگی ہوئی ہے۔

کل قومی سلامتی پر آنچ آئے گی تو بہت سارے لوگ اس فیصلےسے فائدہ اٹھائیں گے ،اہم بات یہ تھی کہ سائفر کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا جس سے دشمن ممالک کو فائدہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کےآئوٹ ہونے سے وزارت خارجہ کی رازداری کمپرومائز ہوئی ہے ،اگر راز داری کمپرومائز ہو تو قومی سلامتی داؤپر لگ جاتی ہے۔

استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان

کل کسی بھی منسٹر یا سرکاری عہدیدار کو ڈاکومنٹ کے غلط استعمال سے کیسے روکیں گے ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خوشدلی سے ایک کیس کو بھی ڈیفنڈ نہیں کیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی ہر کیس میں اسٹے لیتے رہےہیں ،سائفر کیس میں عجلت کا کوئی عنصر نہیں تھا  کیس میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔

190ملین پاونڈکا کیس پاکستان میں بہت بڑا کرپشن کا کیس ہے ،بطور سیاسی لیڈر کوئی پاکستان سے بڑا نہیں ،یہاں پر بڑےبڑے ظلم سہے ہیں اور پاکستان کا کھپے کا نعرہ لگایا ہے ۔

مہنگائی کی شرح گرنے کا رجحان جاری، مئی میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ

یہاں پر لوگ اپنے اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ آتے ہیں مگر ملک کیخلاف بات نہیں کرتے ،شہدا کے مجسمے توڑےجائیں اور پھر سوچیں کہ محب وطن کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

میں غداری کے مقدمے بنانے کے حق میں نہیں ہوں ،کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان سے اوپر نہیں ہے ،حکومت سوشل میڈیا کو بند رکھنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی ،اگر سوشل میڈیا پر کسی کے بیٹوں کی عزت کو پامال کیا جاتا ہے تو کہاں جائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.