چیئرمین سینٹ ، سپیکر آفس نے سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں وزارت خارجہ میں جمع کرا دیں

image

سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ کو واپس موصول ہو گئیں ، پی ٹی آئی حکومت میں سائفر کاپیاں سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ آفس کو ارسال کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں سپیکر اور چیئرمین سینیٹ آفس سے واپس دفتر خارجہ جمع کرائی گئی ، 2023 میں سائفر کیس عدالتوں میں زیر سماعت تھا، وزارت خارجہ کی جانب سے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو سائفر کی کاپیاں واپس مانگنے کیلئے خط لکھا گیا۔

سائفرکیس،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی بری،رہائی کا حکم

سپیکر اور چیئرمین سینیٹ آفس نے سکیورٹی پروٹوکول کے تحت دونوں کاپیاں واپس وزارت خارجہ کو ارسال کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے یہ اقدام سائفر کے مزید سیاسی مقاصد کے استعمال سے روکنے کیلئے کیا تھا، سائفر کو دونوں ایوانوں میں زیر بحث لانے کیلئے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.