لوک سبھا انتخابات کے ابتدائی نتائج، کانگریس اتحاد نے 234 نشستیں اپنے نام کرلیں

image

بھارت میں جاری دنیا کے سب سے طویل اور مہنگے ترین انتخابات میں کانگریس اتحاد نے نریندر مودی کی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بڑا دھچکا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی نتائج میں مودی کی بی جے پی کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے۔ اب تک بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری جبکہ بی جے پی اتحاد این ڈی اے 294 نشستوں پر آگے ہے۔

کانگریسی اتحاد انڈیا لوک سبھا انتخابات کے ابتدائی نتائج میں 234 نشستوں حاصل کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن جماعت کانگریس 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ صورتحال بی جے پی کے اس لیے پریشان کُن ہے کیوںکہ ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن بی جے پی کے زیرِ قیادت اتحاد کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

بھارت کے طویل مدتی لوک سبھا الیکشن دنیا کے مہنگے ترین انتخابات بن گئے

خیال رہے کہ حکومت بنانے کے لیے لوک سبھا میں 272 ارکان کی حمایت ضروری ہے اور ایگزٹ پول جاری ہونے کے بعد نریندر مودی کا مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔

مودی اگر وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ جواہر لال نہرو کے بعد مسلسل تین بار عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی رہنما ہوں گے۔

دوسری طرف  مودی اور راہول گاندھی دونوں ہی اپنی اپنی نشستیں جیتنے کے قریب ہیں۔ گنتی کیے گئے ووٹوں میں راہول گاندھی کو اپنے حریف پر ایک لاکھ 12 ہزار اور مودی کو اپنے مخالف پر 34  ہزاروں ووٹوں کی برتری مل چکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.