متنازع ٹویٹ ، تحریک انصاف نے ایف آئی اے کا طلبی نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

image

تحریک انصاف قیادت نے متنازع ٹویٹ سے متعلق شکایت اور ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی طر ف سے ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کا مقصد پاکستان کیلئے یکجا ہونے کا درس دینا تھا۔

شیخ مجیب الرحمان ویڈیو معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، شکایت کنندہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ کا مقصد ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کے اہتمام کی ترغیب دینا تھا، بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ سیاسی مخالفین نے توڑ مروڑ کر پیش کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے 31 مئی کو درخواست گزاروں کو طلبی کے نوٹس جاری کیے، طلبی کے نوٹسز کا مقصد درخواست گزروں کو ہراساں کرنا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد جیل سے باہر ہونگے،بیرسٹر گوہر

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شکایت اور طلبی کے نوٹس کالعدم قرار دیکر درخواست کے زیرِ سماعت ہونے تک فریقین کو درخواستگزاروں کو گرفتار یا ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.