ملک میں آٹے کی قیمت میں 29.26 فیصد کمی

image

مئی 2024 میں آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 29.26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں ملک بھر میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1907.34 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 29.26 فیصد کم ہے۔

پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا ،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا

ملک میں اپریل کے دوران  20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2410.13 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ سال مئی میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2696.40 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک بھر میں مئی 2024 کے دوران قیمتیں یہ رہیں:

اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1983.67 روپے ، راولپنڈی 1973.96 روپے ، گوجرانوالہ 1808.46 روپے، سیالکوٹ 1798.35 روپے ، لاہور 1807.18 روپے، فیصل آباد 1782.19 ، سرگودھا 1926.49، ملتان 1770.28 روپے ، بہاولپور 1830.80 روپے ، کراچی 2047.98 روپے ، سکھر 1816.31 روپے، لاڑکانہ 1879 روپے، پشاور 1817.29 روپے، بنوں 1839.02 روپے، کوئٹہ 2170.92 روپے اور خضدار میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 2130.24 روپے ریکارڈ کی گئی۔

استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان

دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 11.8فیصد کی سطح پر آگئی۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان

مئی میں ٹماٹرکی قیمت میں 51.23 فیصد، پیاز51.5 فیصد، چکن 35.28فیصد، گندم 20.17 فیصد، آٹا20.12 فیصد، تازہ پھل 8.06 فیصد، تازہ سبزیاں 7.73 فیصد، گندم سے بنی اشیاء 4.12 فیصد، دال مسور2.51 فیصد، مصالحہ جات 2.48 فیصد، چاول 2.42 فیصد، تیارخوراک 1.72 فیصد، سرسوں کاتیل 0.73فیصد، ڈرائی فروٹس 0.67 فیصد، دال مونگ 0.50 فیصد، مچھلی 0.22 فیصد، گڑ0.05 فیصد اورآئس کریم کی قیمت میں 0.02 فیصد کی کمی ہوئی۔اسی طرح مائع پیٹرولیم 9.45 فیصد، بجلی 4.50 فیصد، موٹرفیول 3.18 فیصد، مواصلاتی آلات 2.35 فیصد، تعمیراتی مشینیری 0.53 فیصد،ٹھوس ایندھن 0.40 فیصد، گاڑیاں 0.18 فیصد اورپارٹس کی قیمت میں 0.01 فیصدکی کمی ہوئی۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملاجلارحجان رہا

اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 14.73 فیصد، گوشت 4.06 فیصد، لوبیا3.91 فیصد، انڈے 1.60 فیصد، بناسپتی گھی 1.27 فیصد، کوکنگ آئل 1.26 فیصد، دال ماش 1.06 فیصد، تازہ دودھ 0.60 فیصد، چینی 0.59 فیصد، دال چنا 0.51 فیصد، خشک دودھ 0.47 فیصد، شہد0.38 فیصد، مشروبات 0.36 فیصد، بیسن 0.17 فیصد اوربیکری وکنفیکشنریز کی قیمت میں 0.16 فیصدکااضافہ ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.