موسمیاتی تبدیلیوں اور ناگہانی قدرتی آفات سے بچاؤکیلئے ہمہ وقت نگرانی کی جار ہی، چیئرمین این ڈی ایم اے

image

این ڈی ایم اے کی جانب سے قومی مون سون کوآرڈینیشن کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مون سون کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاہدہی کی گئی ہے۔

جون ، جولائی اور اگست کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 40 سے60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں،بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

شمالی پنجاب، جنوبی سندھ اور بلوچستان کے علاقے معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گلیشئرز پگھلنے اور جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب کی صورت میں دریاؤں میں طغیانی نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 29.26 فیصد کمی ریکارڈ

چئیرمین این ڈی ایم اے نے اس موقع پر کہا کہ مشترکہ اقدامات کے ذریعے آفات سے نمٹنے، خطرات کے تدارک اور آفات سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کو بہت حد تک کم کر سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ناگہانی قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ہمہ وقت نگرانی کی جار ہی ہے۔این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.