ماسکو۔13جون (اے پی پی):بینک آف روس نے 13 جون ( آج)سےیورو ،امریکی اور ہانگ کانگ ڈالرز میں تجارت معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔
تاس کے مطابق بینک آف روس نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہانگ کانگ ڈالر میں تجارت معطل اور ماسکو ایکسچینج کے تجارتی سیشن کے آغاز کے وقت کو تبدیل کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کا تجارتی ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا۔اس میں یورو، امریکی و ہانگ ڈالر ز سے ہٹ کر دیگر کرنسیوں اور قیمتی دھاتوں کے تحت تجارتی سرگرمیاں ہوں گی۔