آسٹریلیا نے مزید 4 بھارتی جاسوسوں کو ملک بدر کر دیا

image

آسٹریلیا نے دفاعی ٹیکنالوجی، سیاستدانوں اور ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کو نشانہ بنانے کے الزام میں بھارت کے 4 جاسوس ملک بدر کر دیئے۔

جاسوسوں کی تازہ بے دخلی کو آسٹریلیا میں بھی مودی سرکار کے لیے زبردست دھچکا قرار دیا جا رہا ہے ، 4 جاسوسوں کی بے دخلی کا انکشاف آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اپنی تحقیقات میں کیا۔

سعودی عرب ، اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر بھارتی جاسوس بلاگر گرفتار

آسٹریلیا میں بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی اولین خبریں اپریل میں آئی تھیں جب واشنگٹن پوسٹ نے بتایا تھا کہ 2 بھارتی جاسوس نکال دیئے گئے ہیں۔

کینیڈا اور امریکہ میں بھی بھارت کی جاسوسی سرگرمیاں بے نقاب ہ وچکی ہیں۔ بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کی طرف سے جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کرنے کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک مقیم بھارتی باشندوں پر نظر رکھنا اور اختلافِ رائے کو دھمکانا تھا۔

ایران اور افغانستان کے درمیان پہاڑی علاقے سے 3 اسرائیلی جاسوس گرفتار

2021 میں آسٹریلوی انٹیلی جنس کے سربراہ مائیک برجیس نے ہندوستان کا نام لیے بغیر “جاسوسوں کے نیٹ ورک” کا پتہ لگایا تھا اور سفارتکاروں کے بھیس میں کام کرنے والے جاسوسوں کو بے نقاب کیا تھا۔

برجیس نے تصدیق کی کہ خود کو بظاہر سفارتکار ظاہر کرنیوالے جاسوسوں نے سیاستدانوں اور ریاستی پولیس کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور ہوائی اڈے کی سیکیورٹی کے بارے میں خفیہ معلومات طلب کیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.