فنانس بل 2024 :مجموعی طور پر 128 سفارشات پیش

image

نئے فنانس بل 2024 کے حوالے سے مجموعی طور پر 128 سفارشات پیش کردی گئی ہیں۔

سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارش پر تجاویز قومی اسمبلی کو بھیج دیں، 35ہزار روپے سے زیادہ کی ٹرانزیکشنز کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کےذریعے لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:ایک ہی دن میں 2 ہیٹ ٹرکس

سولر پینل کی درآمد اور مینوفیکچرنگ پر یکساں سیلزٹیکس،8 اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس واپس،مارکیٹ میں فروخت ہونے والی تمام اشیاء پر قیمت پرنٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سینیٹ نے زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کی بھی سفارش کر دی،خیراتی اداروں کے نام پر ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے والی تنظیموں کی نشاندہی،ایف بی آر میں خالی 5 ہزار آسامیوں پر فوری میرٹ پر بھرتی کی سفارش کی گئی ہے۔

جولائی میں متوقع بارشوں سے متعلق جامع رپورٹ جاری

خصوصی ملازم کو 100 فیصد اضافی الاونس دینے،کارپوریٹ ڈیبٹ کارڈ ٹرانزیکشنز پر 5 فیصد اضافی ٹیکس واپس لینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.