سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

image

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 86 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 342 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 362 ڈالر فی اونس ہے۔

 


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.