پینٹاگان کا دہشتگردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

image

پینٹاگان نے دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں پاکستانی فوجی جوانوں کے جانی نقصان پر افسوس ہوا ہے، ہماری دعائیں شہید ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ، 8 جوان شہید، 10 دہشتگرد جہنم واصل

ترجمان پینٹاگان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردوں کے ساتھ مشکل جنگ میں ہے، امریکا اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کررہے ہیں، دونوں ممالک مل کر کام کرنے والے طریقوں پر بات کر رہے ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا اور پاکستان ماضی میں بھی کام کر چکے ہیں۔

پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے کے سوال پر ترجمان پینٹاگان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق ان کے پاس ابھی اعلان کرنے کو کچھ نہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے تعلقات برقرار ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری ضروریات کے میکانزم پر بات چیت ہو رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.