امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ملک قرار دیدیا

image

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ملک قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بی جے پی کے اقتدار میں مذہبی امتیاز کی پالیسیوں کا فروغ ہوا۔مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں اور آدیواسیوں پر منفی اثرات پڑے۔حکومت نے یو پی اے کے تحت این جی اوز کو نشانہ بنایا، ہراساں کیا اور املاک کو مسمار کیا۔

پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کا رحجان بڑھنے لگا

مذہبی اقلیتوں اور ان کے حامیوں کی آوازیں دبائی گئی ہیں۔پاکستان نے مذہبی آزادی کے لیے اہم کوششیں کی ہیں، جیسے کرتار پور راہداری،سکھ یاتریوں کی رسائی آسان بنانا پاکستان کے عزم کی علامت ہے۔

مساجد کی مسماری سمیت بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے،گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں عیسائیوں، مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف تشدد ہوا۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے گائے کے ذبیحہ پر تشدد کو بھڑکایا۔بہار، اتر پردیش اور دہلی میں کشیدگی بڑھی ،پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کی آزادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی آئینی ترامیم کے مسودے پر متفق

پاکستان میں اقلیتوں کو سیاسی میدان میں زیادہ نمائندگی ملی ہے۔بھارت میں مسلم خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جس سے عدم مساوات بڑھ رہی ہے،پاکستان نے غیر مسلم طلبہ کے حقوق کا احترام کیا ہے۔

2002 کے گجرات تشدد میں بلقیس بانو کیس نے اقلیتوں کے انصاف پر سوال اٹھائے۔بھارت میں اقلیتوں کی جائیداد کی تباہی جاری ہے، مذہبی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے،ہندو قوم پرست گروہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کشیدگی بڑھانے کے لیے کیا۔

متنازعہ طریقے سے آئین سازی ہوئی تو عدم استحکام اور بڑھ جائے گا،بلاول بھٹو

پاکستان نے توہین رسالت قانون میں اصلاحات کا عزم ظاہر کیا۔بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور NRC مسلمانوں کو پسماندہ کرنے کی کوششیں ہیں۔آسام میں 700,000 مسلم باشندوں کو شہریت کا خطرہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.