گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کردی

image

بہاولنگر، گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کردی ہے۔

ہڑتال کے باعث سیمنٹ کی بوری کی قیمت 2000روپے سے تجاوز کرچکی ہے، ایف بی آر سیمنٹ ڈ یلرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے باعث ڈیلرز نے فیکٹریوں سے سیمنٹ اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں 49کروڑ70لاکھ ڈالرکی کمی

سیمنٹ ڈ یلرز کے اس فیصلے سے خزانے کو جہاں کروڑوں کا نقصان ہوگا اس سے تعمیراتی کام رکنے سے خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔

خزانہ پہلے ہی خالی ہے رہی سہی کسر مختلف اداروں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال نے پوری کردی ہے اور گڈز ٹرانسپورٹ کے علاوہ سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال قومی خزانے کیلئے تباہ کن ہوگی۔

گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے پہیہ جام کا ہڑتال کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.