سیلاب سے متاثرہ گھروں ، انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ، ایشیائی بینک پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر دیگا

image

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی۔

رقم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ گھروں، انفرااسٹرکچر کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی، منصوبے کے تحت سندھ میں صحت کی بنیادی سہولتوں کو بحال کیا جائے گا۔

عالمی بینک نے ایک سال کے دوران پاکستان کو 2.25 ارب ڈالر دیئے

ایشیائی بینک کی رپورٹ کے مطابق، 2022ء میں سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی،21 لاکھ گھر مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 سال گزرنے کے باوجود کئی متاثرین عارضی گھروں یا شیلٹرز میں رہنے پر مجبور ہیں۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا بیل آئوٹ پیکیج اگست میں منظور ہونے کا امکان

وسطی اور مغربی ایشیا کیلئے اے ڈی پی کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف نے کہا کہ منصوبہ گھروں اور کمیونٹیز کی تعمیر نو، سندھ میں بنیادی خدمات کی بحالی میں مدد کریگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.