پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 123 پوائنٹس کی کمی

image

پاکستان میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 123 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروبار کے دوران انڈیکس 78ہزار345پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا، سبزی و پھلوں کے نئے نرخ مقرر

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 469 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1446 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی گزشتہ روز کم ترین سطح 78 ہزار 330 رہی۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 32 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 28 کروڑ روپے رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.