مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا، سبزی و پھلوں کے نئے نرخ مقرر

image

لاہور، مرغی کا گوشت پھر مہنگا ہو گیا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 587 روپے مقررکر دی گئی۔زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت بھی 5 روپے بڑھ گئی۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 390 روپے کلوجبکہ پرچون ریٹ 405 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کردی

گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کلو کمی ہوئی تھی لیکن آج پھر قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق پیاز درجہ اول 95 روپے کلو، آلو 80 روپے کلو، ٹماٹر 135روپے کلو، سبز مرچ 85 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

ادرک 605 روپے کلو،دیسی لہسن 340 روپے کلو، فارمی کھیرا 70 روپے کلو، میتھی 240 روپے کلو، بینگن 190 روپے کلو، پھول گوبھی 130 روپے کلو، شلجم 100 روپے کلو، شملہ مرچ 170 روپے کلو اور دیسی لیموں کی قیمت 365 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سیب کالا کولو 340 روپے کلو، آڑو 210 روپے کلو، آلو بخارا 210 روپے کلو، آم دوسہری 150 روپے کلو، ناشپاتی 125 روپے کلو، لیچی 590 روپے کلو، جامن 150 روپے کلو جبکہ اول درجہ کیلا فی درکن 140روپے میں دستیاب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.