عامر خان کے انکار نے راتوں رات کس طرح سلمان خان کو سپر اسٹار بنادیا

image

بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کے کیرئیر میں متعدد بالی وڈ کی سپر ہٹ اور کامیاب فلمیں ہیں لیکن ماضی کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون ‘ نے ایک عام سلمان خان کو سپر اسٹار بنانے کی راہ ہموار کی۔

اس فلم کیلئے سلمان خان کا ’ پریم‘ کا کردار اور مادھوری کے مد مقابل اداکاری کو مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان خان سے قبل یہ کردار بالی وڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کو آفر کیا گیا تھا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے کیرئیر کے آغاز میں بالی وڈ فلم میکر کی ترجیح سلمان خان نہیں تھے اور فلم ’ ہم آپ کے ہیں کون ‘ کیلئے عامر خان کو پریم کا کردار آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اسکرپٹ دلچسپ نہ ہونے کی وجہ سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت سلمان خان اپنے کیرئیر کے مشکل دور سے گزر رہے تھے اور عامر خان کے انکار نے سلمان کے کیرئیر کیلئے مقبولیت کے سارے راستےکھول دیے اور جب یہ کردار انہیں آفر کیا گیا تو انھوں نے ہامی بھرلی۔

فلم میں سلمان اور مادھوری کی شانداراداکاری کی بدولت فلم سپر ہٹ گئی اور اس میں پریم کے طور پر سلمان خان کا کردار بے حد مقبول ہوا جب کہ بالی وڈ میں انہیں ایک رومینٹک ہیرو کے طور پر پسند کیا جانے لگا۔

یاد رہے کہ’ فلم ہم آپ کے ہیں کون‘ میں سلمان خان کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ، رینوکا شہانے، موہنیش بہل، انوپم کھیر، ریما لاگو اور آلوک ناتھ تھے، ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپوں کے بجٹ سے بنی اس فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 135 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.