جلد پارلیمنٹ میں حکومت تبدیل ہوتے دیکھ رہا ہوں، محمد علی درانی کا دعوی

image

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے دعوی کیا ہے جلد پارلیمنٹ میں حکومت تبدیل ہوتے دیکھ رہاہوں کیونکہ عوامی حمایت نہ ہوتو ادارے یا اسٹیبلشمنٹ بہت دیر تک پیچھے نہیں کھڑے رہ سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

محمد علی درانی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ٹکراؤ کی کوشش کو پی ٹی آئی نے اپنی حکمت عملی سے شہ مات دیدی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان جوآگ بھڑکارہی تھی پی ٹی آئی قیادت نے اسے اپنے بیانات اورحکمت عملی سے ناکام بنادیا، اس آگ کوبجھانے میں عدلیہ نے بھی اہم کردارادا کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا مہنگائی کی شرح جلد 10فیصد سے بھی نیچے آنے کا دعوی

انہوں نے کہا کہ حکومت جو آگ لگانے کی کوشش کررہی تھی اس کے بھجنے کاامکان ہے، آگ بھڑکانے کا جو اقدام ہے وہ حکومت نے اپنایا ہے اور بانی پی ٹی آئی جو حکمت عملی اپنائی ہے وہ مثبت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا خیال ہے نوازشریف اب پہلے سے زیادہ پریشان ہیں، عوام کی رائے کسی کے حق میں نہ ہو تو ادارے بہت دیر تک ان کے پیچھے کھڑے نہیں ہو سکتے۔

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت نہ ہوتو ادارے اسٹیبلشمنٹ بہت دیر تک پیچھے نہیں کھڑے رہ سکتے، اداروں کو ٹکرا ؤکی کیفیت میں لانا ملکی مفادمیں نہیں، عدالتوں کے فیصلوں کے ذریعے مجھے بہت جلدی پارلیمنٹ میں حکومت تبدیل ہوتے نظرآرہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیان کے بعد ہم ان سے ایک بڑا بیان کی توقع ہے، توقع ہے بانی پی ٹی آئی اب نیلسن منڈیلا بن کر جیل سے باہر آئیں گے۔

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی عوام کے اندر واپسی کسی کیلئے خوف نہیں بلکہ ملکی ترقی کی علامت ہوناچاہیے، 47کے نکلنے سے45کے آنے سے اسمبلی میں تبدیلی حکومت کاباعث بنے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.