ٹیبل یا پیڈسٹل فین بہت جلدی اپنے اندر دھول مٹی کھینچ لیتے لیتے ہیں. بظاہر دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کو صاف کرنا بہت مشکل اور لمبا کام ہوگا لیکن اگر تھوڑا دماغ استعمال کیا جائے تو پنکھا بھی آسانی سے صاف ہوجائے گا اور محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی. آئیے ہم آپ کو اس کا طریقہ بتاتے ہیں.
پیڈسٹل فین کو آسانی سے صاف کرنے کے لیے اس کو اسکریو ڈرایور کی مدد سے کھولنا لازمی ہے. اس طرح آپ کا بہت وقت بچ جائے گا.
بلیڈ اور گرڈ کی صفائی
پنکھے کی جالی کو کھول کر الگ کرنے کے بعد سب سے پہلے اس کی بلیڈ اور گرڈ کو سوتی کپڑے سے صاف کریں. ایک برتن میں لیکویڈ ڈش واش کو پانی میں ملا لیں اور اسفنج کو بھگو کر پنکھے کے پروں کو اچھی طرح صاف کرلیں. پھر سوتی ج
کپڑے سے پونچھ کر خشک کرلیں.
پنکھے کی موٹر
پنکھے کی موٹر کو اندر سے صاف کرنے کے لئے ٹوتھ برش کا استعمال کریں اور باہر کی صفائی کپڑے سے کریں.
پنکھے کی جالی
پنکھے کی جالی صاف کرنے کے لئے سب سے پہلے خشک کپڑے سے تمام گرد پونچھ لیں اس کے بعد تیار کیے گئے محلول میں اسفنج ڈبو کر دوبارہ صفائی کریں یا پھر اس کو دھو لیں اور پھر صاف کپڑے سے پونچھ دیں. پنکھے کو دوبارہ اسکریو کی مدد سے جوڑ لیں.