بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

image

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست پر کل بدھ کو نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوگی۔

سی پی پی اے کی جانب سے نظرثانی ترمیمی درخواست نیپرا میں دوبارہ درخواست دائر کی گئی تھی۔

اضافہ ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ پہلی درخواست میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

جماعت اسلامی کا ملک گیر دھرنوں کا اعلان ، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے حکومت کو الٹی میٹم

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانی سے 35.13 فی صد، مقامی کوئلے سے 11.06 فی صد ، فرنس آئل سے 1.95 فی صد اور مقامی گیس سے 8.66 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی 18.10 فی صد جب کہ جوہری ایندھن سے 14.85 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.