سولر پینلز پر کون سے کور چڑھائیں؟ بارش اور تیز ہواؤں سے پینل کو محفوظ رکھنے کے طریقے

image

آج کل ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا زور ہے. ایسے میں جن گھروں میں سولر پینلز موجود ہیں وہ ان کی حفاظت کے لیے فکر مند ہوجاتے ہیں کہ کہیں آندھی یا تیز بارش سے سولر پینل کو نقصان نہ پہنچ جائے. تو آئیے آج آپ کو اس پریشانی سے بچنے کے چند طریقے بتاتے ہیں.

سولر سسٹم کی تنصیب

سولر پینل لگواتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ پینل کا اسٹیند چند انچ تک مٹی میں سیمنٹ کےزریعے اچھی طرح دبایا گیا ہو تاکہ ہوا سے وہ فوراً جگہ نہ چھوڑ دے. اگر آپ کو لگتا ہے کہ پینل مضبوطی سے فٹ نہیں ہے تو آپ اس کی فوری مرمت کرالیں

سولر پینل کو ایک بار چیک ضرور کرلیں کہ اس میں لگے تمام نٹ بولٹ اچھی طرح کسے ہوئے ہیں یا نہیں. کیونکہ ان کے ڈھیلے پڑنے کی صورت میں پینل ہوا کا زور برداشت نہیں کرسکے گا اور اڑ جائے گا. ان کو لازمی اسکریو ڈرائیور کی مدد سے ٹائٹ کرلیں

سولر پینل کے کورز

سولر پینل کے کورز بھی ملتے ہیں جو بارش کے پانی اور دھول مٹی سے پینل کی سطح کو محفوظ رکھتے ہیں. ان کوورز کو موسم تبدیل ہونے کے بعد بآسانی کھینچ کر اتارا جاسکتا ہے. سولر پینل کے کوورز اسی دکان سے مل جاتے ہیں جہاں پینل کی خریدوفروخت ہوتی ہے

سولر پینلز پر کوٹنگز

سولر پینلز پر ہائیڈرو فوبک کوٹنگز لگانے سے پینل پانی سے محفوظ ہوجاتے ہیں اور ایسے قطروں کی شکل اختیار کرنے سے محفوظ ہوجاتے ہیں جو کارکردگی کو کم کرتے ہیں. یہ کوٹنگز پینلز کو زنگ لگنے سے بھی بچا سکتی ہیں۔ اینٹی ریفلیکٹو کوٹنگز سولر پینلز کی کارکردگی کو بھی بہتر بنا سکتی ہے کیونکہ یہ چمک کو کم کرتی ہیں اور روشنی کو زیادہ جذب کرتی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.