بارش اور کیچڑ سے جوتے گندے ہوگئے.. جانیں مہنگے جوتوں کو بغیر دھوئے صاف اور نیا کیسے بنائیں؟

image

بارش کے موسم کی وجہ سے جوتوں کی شامت آجاتی ہے. کیچڑ اور مٹی سے لدے جاگرز کو پانی میں دھو بھی نہیں سکتے کیونکہ اس طرح ایک تو جوتے خراب ہوجاتے ہیں اور دوسرا انھیں سکھانے میں بیت وقت لگتا ہے. اس لئے آج ہم آپ کو بغیر دھوئے جوتے سکھانے کے چند طریقے بتانے جارہے ہیں.

جوتے ٹوتھ پیسٹ سے صاف کریں

سفید جوتوں کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں کیونکہ اس سے پانی کی ضرورت نہیں رہتی. کسی پرانے ٹوتھ برش پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور جوتوں پر پھیلا دیں اور کسی خشک اسکرب یا برش سے رگڑ کر صاف کرلیں۔ پھر کسی موٹے گیلے کپڑے سے پونچھ دیں.

بیکنگ سوڈا

ایک پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور ایک کھانے کا چمچ سوڈا اور ہم وزن سرکہ ملا لیں. ٹوتھ برش کو اس میں ڈبو کر جوتوں پر اچھی طرح لگائیں اور خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ پھر توٹھ پیسٹ سے گندگی جھاڑ دیں اور نم کپڑے سے پونچھ کر صاف کرلیں.

ڈش واش

ایک کپ گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچہ ڈش واش ملا کر کپڑے سے جوتوں پر لگائیں اور رگڑ رگڑ کر صاف کریں. گندگی نکل جائے تو کپڑے سے پونچھ دیں.

صابن استعمال کریں

پہلے گرم پانی میں تھوڑا سا صابن ملا کر کپڑا یا اسکرب ڈبو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پھر جوتوں کو رگڑ کر صاف کر لیں۔ پھر موٹے کپڑے سے پونچھ دیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.