پیٹرول کتنے روپے سستا ہو رہا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

image

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔

اسی طرح، مٹی کا تیل 5روپے 84 پیسے تک فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔

وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.