24 اداروں کی نجکاری کی منظوری

image

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نجکاری پروگرام کے لیے 24 اداروں کی منظوری دے دی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، وزیر خزانہ، وزیر نجکاری، وزیر تجارت، وزیر توانائی ، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر مملکت خزانہ، وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ جس میں نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 کے سیکشن 5بی کےمطابق مرحلہ وار نجکاری پروگرام پیش کیا گیا۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں نجکاری کی منظوری دے دی اور کہا ایس اوایز کو شامل کرنے کا فیصلہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کے جائزہ کے بعد ہوگا۔

کابینہ کمیٹی نے مالی سال 2024-25 کیلئے کمیشن کے 8169 ملین کے بجٹ کی منظوری بھی دی اور نجکاری پروگرام کی شفافیت، کارکردگی ،حکومتی نقطہ نظر کیساتھ نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کابینہ نجکاری کمیٹی نے 10سال بعد اوجی ڈی سی ایل کے 32کروڑ شیئرزسرنڈر کرنے کافیصلہ مؤخر کرتے ہوئے اوجی ڈی سی ایل کے 32 کروڑ شیئرز کی موجود حالت برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا۔

وفاقی کابینہ کی ہدایت پرپیٹرولیم ڈویژن کو اوجی ڈی سی ایل شیئرزمنتقلی کا فیصلہ منظور نہیں کیاگیا، ساورن ویلتھ فنڈفعال نہ ہونےکےباعث شیئرزپیٹرولیم ڈویژن کومنتقل کئے جانے ہیں، آئی ایم ایف اعتراض کے باعث ساورن ویلتھ فنڈز کادائرہ ،اختیارات تبدیل کئے جانےہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.