کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے بل کی ادائیگی کی تاریخیں بڑھا دی گئی ہیں. کے الیکٹرک نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی۔
کےالیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینے میں بجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی میں 10 دن کی توسیع کردی گئی ہے. جب کہ لیٹ پیمنٹ سرچارج کے ساتھ اپنے بل جمع کرنے والوں کو اگلے مہینے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے سبب بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔