محکمہ موسمیات نے اس ہفتے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج سے 12 اگست کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں مری، گلیات اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے.
جبکہ شدید بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔