انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھورپ کی موت خودکشی کے باعث ہوئی، اہلخانہ کی تصدیق

image

انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھورپ کے اہلخانہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی موت خودکشی کے باعث ہوئی ہے۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک اِنفو کے مطابق گراہم تھورپ کے اہلخانہ نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈپریشن اور بے چینی کے باعث سابق کرکٹر نے خودکشی کی۔

گراہم تھورپ کی موت کی خبر کی تصدیق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گزشتہ ہفتے کی تھی تاہم اُن کی اہلیہ اور بیٹیوں نے سابق انگلش کرکٹر مائیکل ایتھرٹن کو اخبار ٹائمز کے انٹرویو میں بتایا کہ گراہم تھورپ کی موت خودکشی کے باعث ہوئی۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ امینڈا تھورپ نے انٹرویو میں بتایا کہ ’گزشہ کچھ برسوں سے گراہم شدید ڈپریشن اور بے چینی کا شکار تھے۔ اس کی وجہ سے انہوں نے مئی 2022 میں اپنی جان لینے کی کوشش کی جس کے باعث انہیں لمبے عرصے تک آئی سی یو میں رہنا پڑا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’امید کی کرن کے باوجود گراہم ڈپریشن اور بے چینی کا شکار رہے جو کبھی کبھی شدید ہو جاتی۔ ہم نے بطور اہلخانہ اُن کی مدد کی اور ان کا کافی علاج کروایا لیکن بدقسمتی سے کچھ کام نہ آیا۔‘

امینڈا گراہم نے مزید کہا کہ ’گراہم کرکٹ فیلڈ پر ذہنی طور پر مضبوط مانے جاتے تھے اور اُن کی جسمانی صحت بھی بہت اچھی تھی لیکن ذہنی بیماری حقیقی بیماری ہے اور کسی پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔‘ 

گراہم تھورپ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

خیال رہے کہ  گراہم تھورپ نے 1993 سے لے کر 2005 تک انگلینڈ کی 100 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی جس کے بعد انہوں نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھائی۔

سنہ 2022 میں گراہم تھورپ کو افغانستان کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تاہم اُن کی صحت شدید خراب ہوگئی۔

اپنے ٹیسٹ کیریئر میں گراہم تھورپ نے 16 سینچریوں کی مدد سے 6744 رنز بنائے۔

انہوں نے انگلینڈ کی 82 ون ڈے میچوں میں بھی نمائندگی کی۔

وہ سرے کاؤںٹی کرکٹ کلب کی جانب سے 1988 سے 2005 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلے جہاں انہوں نے 20 ہزار کے قریب سکور بنائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.