حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے، شیخ رشید

image

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگست اور ستمبر کے مہینے بہت بھاری ہوں گے۔ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 اگست کا دن بہت اہم ہے۔ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے جبکہ میں 31 اگست سے مکمل فعال ہو رہا ہوں۔ 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے اور نئی حکومت کے حوالے سے انٹرویو بھی شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی کو ایکسٹینشن نہیں دے گا۔ شہباز شریف کے پاس کوئی پاور نہیں اور نہ اس کی کوئی سنتا ہے۔ حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں استحکام پارٹی آئی ہے لیکن اس پارٹی کو استحکام کے اسپیلنگ بھی نہیں آتے۔ جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا۔ میرے ووٹ نکالے بھی گئے اور میں ہارا بھی ہوں۔ اس لیے میں نے ہار تسلیم کی۔

انہوں نے کہا کہ اب جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ بہت غلط ہے۔ معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل فیصلوں کے بعد معیشت بحال ہونا شروع ہو گئی، رانا تنویر حسین

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  ڈی جی آئی ایس آئی سے گزارش کرتا ہوں کہ پولیس ہمارے گھروں سے بڑا مال لوٹ کر لے گئی ہے۔ ہماری خواتین کا زیور، میری گھڑیاں اور میرے جوتے بھی لے گئے ہیں۔ پولیس نے 10 لاکھ روپے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ 16 دفعہ وزیر رہنے والے نے 40 دن کا چلہ کاٹا۔ ہم سرخرو مریں گے اور کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.