محکمہ اسکولز اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب بھر کے اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے. اس فیصلے کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا.
محکمے کے مطابق ہفتے میں دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر کام کا دباؤ کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے. نئے اوقات کار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ایک بج کر 30 منٹ تک ٹائمنگ ہوگی۔جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک اسکول کے اوقات کار ہوں گے.
اس دوران اساتذہ کی چھٹی ڈیڑھ کے بجائے 3 بجے سہ پہر تک ہوگی. جبکہجمعہ کے روز اساتذہ کی چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوگی.
ڈبل شفٹ والے اسکول میں مارننگ کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 12 جبکہ ایوننگ کلاسز 1 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گی۔ جمعہ کے دب مارننگ کلاسز ڈھائی سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گی۔
ڈبل شفٹ کے اساتذہ مارننگ شفٹ میں صبح 8 سے 2 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز 8 سے ساڑھے 12 تک اسکول میں رہنے کے پابند ہوں گے
اسی طرح ڈبل شفٹ میں ایوننگ کے اساتذہ 1 سے 7 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز ایوننگ کے اساتذہ ڈھائی بجے سے 6 بجے تک اسکول میں موجود ہوں گے.