آئندہ 2ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور پراجیکٹ لارہے ہیں ،مریم نواز

image

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 2ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور پراجیکٹ لارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری دیدی گئی ،پنجاب کابینہ نے”اپنا گھر ،اپنی چھت“کے ماڈل گھر کی بھی منظوری دیدی۔

شہر میں 5 اوردیہات میں 10مرلے تک پلاٹ پرگھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے ملیں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ کم از کم پہلے 3 ماہ ماہانہ قسط نہ لی جائے۔

دسمبر تک پنجاب میں سپیڈو کے بعد الیکٹرک بسیں چلیں گی، کابینہ کو ماڈل پیش کیا گیا، اجلاس میں8ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کی منظوری دی گئی ۔

پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی،راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی،انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔

لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ،27بسیں دسمبر تک آجائیں گی،پنجاب بھر میں 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آئندہ 2ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور پراجیکٹ لارہے ہیں،مری گلاس ٹورسٹ ٹرین سیاحت کی ترقی کیلئے نواز شریف کاویژن ہے،مری کی سیاحتی ترقی کے لئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے۔

مری گلاس ٹرین صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا اپنی طرز کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے ،8ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو لینڈ رجسٹریشن اور اہم دستاویزات کی سروس فراہم کی جائے گی۔

چین،سعودی عرب، یو اے ای ، یوکے، یو ایس اے کے رہائشیوں کو ریونیو سروسز فراہم کی جائیں گی، اس کے علاوہ اٹلی، قطر، بحرین اور سپین کے رہائشیوں کو بھی ریونیو سروسز فراہم کی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.