انٹر بینک میں ڈالر 278.70روپے کا ہو گیا

image

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 64پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

ارشد ندیم کا میاں چنوں میں ویمن یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ

کاروبار کے آغاز پر ڈالر 6 پیسے کمی کے بعد 4 پیسے سستا ہو نے کے بعد 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز ڈالر 9 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1200 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 29 روپے کے اضافے کے بعد قمیت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس ہے۔

علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے دوسرے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  102 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100انڈیکس 77ہزار877کی سطح پربند ہوا۔

پورے دن میں مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 211 کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔

وفاقی حکومت کا پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ

سٹاک  ایکسچینج  میں 19 ارب سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,275 جبکہ کم ترین سطح 77,817 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.