گزشتہ شب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 16 سے 19 اگست تک تیز بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی سمیت حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے.
اس کے علاوہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے.
واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے گزشتہ ہفتے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 18 اگست یا اس کے بعد سے مون سون ہوا کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے اور ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔