کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے تیز بارش کی پیش گوئی.. بارش کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہ سکتا ہے؟

image

کئی دنوں کے انتظار کے بعد آج کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج کراچی میں آج اور اتوار کو موسلادھار بارش ہوسکتی ہے. اس کے علاوہ سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں بھی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں مون سون کا نیا اسپیل 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے.

اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے. ڈیوس روڈ، گڑھی شاھو، لکشمی چوک اور گوالمنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھاٹی چوک، کرشن نگر اور بند روڈ پر بھی بارش ہوئی۔ شیخوپورہ، رحیم یار خان، قصور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.