کراچی میں آج بھی بوندا باندی یا بارش کا امکان.. کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے؟

image

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر کراچی میں بادل چھائے رہیں گے اور وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے. جبکہ شہر کا درجہ ہزیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.

اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے.

اسلام آباد مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تونسہ، لیہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ڈیرہ اسماعیل خان اورخوشاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جبکہ بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ اور کرم میں ہلکی بارش متوقع ہے.

زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ اوربدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ اور زیارت میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.