بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ سے نکل چکا ہے. جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں کراچی میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے.
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 21 سے 22 اگست کے دوران کراچی سمیت بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے. جبکہ 26 یا 27 اگست کو مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مون سون کا یہ نیا سسٹم کراچی اور زیریں سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے جس میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے.